سی پیک منصوبے سے بلوچستان کے ایریاز کو نذراندا ز کیا جا رہا ہے ٬ میرصادق عمرانی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:14

بھاگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) سی پیک منصوبے سے بلوچستان کے ایریاز کچھی نصیر آباد کو نذراندا ز کیا جا رہا ہے انہیں شامل کیا جائے مذکورہ منصوبے سے پنجاب فائدہ اٹھار ہا ہے کئی پلانٹ لاہور میں لگ رہے ہیں بلوچستان کے عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں لوگوں کا نوے فیصد گزر بسر زراعت پر منحصر ہے زراعت کی بد حالی سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے نصیر آباد میں لوگوں کے مالکانہ حقوق کے لئے ہم نے اسمبلی سے قرارداد پاس کرائی لیکن بیوروکریسی مالکانہ حقوق دینے میں روکاٹ ہے جس کے لئے ہائی کورٹ میں کیس داخل ہے پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی ایک سیاسی قوت بن کر ابھرے گی ان خیالا ت اظہار پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر میرصادق عمرانی نے بھاگ کچھی پریس کلب کے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے امن و امان کے دعوے کھوکھلے ہیں تحصیل چھتر نو گو ایریا بنا ہوا ہے آج بھی تحصیلدار چھتر ڈیرہ مراد میں بیٹھ کر کام کر ہا ہے جو کہ حکومت کے امن و امان کے دعوئوں کی نفی ہے انہوں نے کہا کہ نصیر آباد زرعی علاقہ ہے مگر یہاں پرزراعت سے وابسط لوگوں کو ریلف نہیں دیا جا رہا شالی کی قیمتیں نو سو روپے من ہے بہتر مارکٹنگ نہ ہونے سے زمینداروں میں پریشانی لاحق ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ آج بھی عوام پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کر ر ہے ہیں شہید جمہوریت محترمہ بنظیر بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی بہت بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔

متعلقہ عنوان :