صوابی٬چھوٹا لاہور پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 150لیٹر شراب کرلی٬ ملزمان گرفتار

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:14

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) چھوٹا لاہور پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 150لیٹر شراب اور چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جب کہ ایک اور کارروائی میں تھانہ لاہور پر فائرنگ کر نے اور کئی افراد کو زخمی کر نے والے مجرم اشتہار ی کو بھی گرفتار کر لیا ڈی پی او افس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی سرکل لاہور پشم گل خان اور ایس ایچ او عجب درانی کی قیادت میں پولیس نے صوابی جہانگیرہ روڈ پر ناکہ بندی کر دی اس دوران ایک ملزم غلام مصطفیٰ جو مین جہانگیرہ روڈ میں ایک خاص مقام پر شراب سے بھرے ہوئے پانچ ٹپکے 150لیٹر شراب دوسرے علاقوں کو سمگل کرنے کے لئے گاڑی کا انتظار کر رہے تھے بر آمد کر کے گرفتار کر لیا۔

جس پر باقاعدہ ایف سی ایل پشاور لیبارٹری اوریجنل الکوہل شراب ہونے کی سائن کر دی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح چھوٹا لاہور پولیس نی2014 میں تھانہ لاہور پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری شکیل ولد اجمل خان سکنہ انبار کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ٬اشتہاری کئی سنگین مقدمات میں مطلوب ہے ٬ ملزم شکیل نے دو سال پہلے تھانہ لاہور پر فائرنگ کی تھی ٬علاوہ ازیں کئی افراد کو مختلف وارداتوں میں زخمی کئے تھے جبکہ دوران ناکہ بندی سوزوکی نمبریJA1620/PESHAWAR کے ذریعے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر سمگلرمطہر شاہ ولد اکرم خان سکنہ ملک دین خیل باہ ایجنسی دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ چرس باڑہ پشاور سے لیکر پنجاب کوسمگل کر ہا تھا ان کے قبضے سے 2000گرام چرس برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :