کراچی٬ ٹارگٹ کلرز ٬ بھتہ خوروں اور دیگر جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے٬ نادر علی خواجہ

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء)معاون خصوصی وزیراعلی سندھ برائے انسپیکشن ٬انکوائریز اینڈا مپلی منٹیشن ٹیم نادر علی خواجہ نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلرز ٬ بھتہ خوروں اور دیگر جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے٬ اس سلسلے میں سندھ پولیس اور رینجرز کا کردار قابل ستائش ہے۔ جنہوں نے کراچی میں امن کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر کے کراچی کی روشنیاں بحال کی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے -----’’پاک میڈیا ویلفیئر ایسوسی ایشن ‘‘اور’’ روشن دیا‘‘ کی جانب سے منعقدہ صحافیوں اور دیگر شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے شخصیات کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے٬پاکستان کی سلامتی ٬ بقاء اور استحکام کے لئے پیپلز پارٹی نے لازوال قربانیاں رقم کی ہیں جن کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے میرا ایک اہم عہد ے پر انتخاب مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے اور میری بھرپور کوشش ہے کہ میں اپنی پارٹی قیادت سمیت عوامی توقعات پر پورا اتروں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ مجھے سونپا گیا محکمہ ایک نہایت ہی مشکل محکمہ ہے اس کے باوجود میری پہلے دن سے یہ کوشش رہی ہے کہ میں اپنے محکمہ میں کرپشن کے خاتمے کے لئے - ’’ zero tolerance ‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو ملکر پاکستان کی ترقی اور سند ھ کی خوشحالی کے لیے محنت کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر سابق ڈپٹی اسپیکر راحیلہ ٹوانہ صاحبہ ٬ ڈائریکٹر پریس انفارمیشن زینت جہان ٬ پرنٹ و الیکٹرک میڈیا کے نمائیدوں کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔