رہتی دنیا تک نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑکی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا٬ علامہ شہنشاہ عباس نقوی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:53

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) معروف سکالر علامہ شہنشاہ عباس نقوی نے کہا ہے کہ جب تک دنیا قائم ہے نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور کربلا کا واقعہ ہمیں صبر اور برداشت کا سبق دیتا ہے ٬نواسہ رسول امام حسینؑ آج عالم اسلام کیلئے راہنمائی کا ایک روشن مینار ہیں۔

(جاری ہے)

وہکھاری کلاں ضریح مبارک حضرت غازی عباسؑ علمبردار متولی زوار حاجی ملک خان بیگ کے زیر اہتمام سلسلہ وارچوتھی خمسہ مجلس عزا سے خطاب کر رہے تھے ٬مجلس سے سید مقبول حسین شاہ نے بھی خطاب کیا ۔ مذکورہ مجالس کا پرامن اختتام پذیر ہوا اور اس دوران ماتمی سنگتوں نے ماتم داری کرتے ہوئے سانحہ کربلا کو یاد کیا۔

متعلقہ عنوان :