چکوال٬بجلی چور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:53

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) محلہ فیروز آباد تھانہ سٹی چکوال میں بجلی چور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ڈی او واپڈا سرفراز خان نے پولیس کو بتایا کہ چیکنگ کے دوران فیضان ٹینٹ سروس کا مالک عامر وحید ولد عبدالمنیر ڈھکو روڈ چکوال گھریلو بجلی کو بطور کمرشل استعمال کررہا تھا اور اس نے حکومت کے خزانے کو 40ہزار روپے کا نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر پرویز اختر نے مقدمہ درج کر کے بجلی چور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :