2نومبر کو عوام کا ٹھاٹھیں ما رتا سمندر حکومت کی بنیا دیںہلا دے گا‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

حکومت جتنی مرضی لسٹیں بنا لے ایک لسٹ عوام بھی بنا رہی ہے ٬میا ں صاحب اب کی بار آپ کوجدہ کی’’ ڈائریکٹ فلائٹ ‘‘نہیں ملے گی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) ایڈوائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت جتنی مرضی لسٹیں بنا لے ایک لسٹ عوام بھی بنا رہی ہے ٬میا ں صاحب اب کی بار آپ کوجدہ کی’’ ڈائریکٹ فلائٹ ‘‘نہیں ملے گی٬گر فتا ریوں اور تشدد سے ڈرنے والے نہیں ٬جیلیں اور ہتھکڑیا ں سیا سی کارکنو ں کا زیور ہوتی ہے٬2نومبر کو عوام کا ٹھاٹھیں ما رتا سمندر حکومت کی بنیا دیںہلا دے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے پنجا ب پولیس کی طرف سے تحر یک انصاف کے راہنماوں اور کا رکنان کو ہراساں کئے جانے کے خلاف اپنے دفتر میں پروفیشنل فورم اورکارکنوں کے وفود سے گفتگو میںکیا۔ایڈ ئوائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور تحریک انصاف کے کارکنوں کوپنجاب پولیس کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ حکومت اور ان کے حواری جتنی مر ضی لسٹیں بنا لیں ایک لسٹ عوام نے بھی بنا رکھی ہے جو ہر قیمت پر کرپٹ حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں ۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ جیلیں اور ہتھکڑیا ں سیا سی کارکنو ں کا زیور ہوتی ہے اور2نومبر کو حکومت کو پتہ چل جائے گا کہ عوام کیا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :