Live Updates

نواز شریف مگر مچھ کی طرح آنسو بہانا بند کریں ٬قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں‘ اعجاز احمد چوہدری

پاکستان کے با شعور طبقات نے ہمیشہ عمران خان کی کال پر لبیک کہا ٬ شعبدہ باز حکمران غریب عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف مگر مچھ کی طرح آنسو بہانا بند کریں بلکہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں٬ پاکستان کے با شعور طبقات نے ہمیشہ عمران خان کی کال پر لبیک کہا ٬ شعبدہ باز حکمران غریب عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے عوام کا خون چوسنے والے نواز شریف غریبوں کے ہمدرد نہیں بلکہ دشمن ہے اپنے ملک کے کسانوں اور محنت کشوں کا معاشی قتل کر رہے ہیں بھارت سے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر سبزیوں سمیت دیگر اشیاء منگوائی جا رہی ہے جو کہ پاکستانی کسان کے ساتھ کھلی دشمنی کا ثبوت ہے ہسپتالوں اور سکولوں کی حالت انتہائی خراب ہے بلکہ غریب مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں نواز شریف صحت کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں نواز شریف کے سیاہ دور اقتدار میں غریب عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے بلکہ عوام صاف پینے کا پانی تک میسر نہیں حکمرانوں کے تمام دعوے اور نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز این اے 127سے آئے ہوئے پارٹی رہنمائوں فیاض بھٹی ٬ شبیر سیال سمیت دیگر رہنمائوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ2نومبر کو عوام کا سمندر کے سامنا کرنے سے پہلے ہی نواز شریف نے غریبوں کے نام پر آنسوبہانا شروع کر دیے ہیں اب ان کی کوئی چال کامیاب نہیں ہونے والی ٬ انہوں نے کہا کہ 2نومبر سے پہلے حکمرانوں نے اوچھے ہتکھنڈے یا پر امن کارکنوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی ٬ نواز شریف مودی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں ٬مودی نے گجرات میں اور نواز شریف نے لاہور سانحہ ماڈل ٹائون میں خون کی ہولی کھیلی ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر (ن) لیگ کے درباریوں کی الزا م تراشی قابل مذمت ہے (ن) لیگ خود ایک فاشسٹ جماعت ہے ٬ پی ٹی آئی کی سیاست ایک کھلی کتاب کی طرح ہے پی ٹی آئی پر امن سیاسی جدو جہد پر یقین رکھتی ہے ٬ ریاستی تشدد غنڈہ گردی اور بد معاشی (ن) لیگ کا وطیرہ ہے ٬ حکمران اوچھے ہتکھنڈوں سے باز آئیں پی ٹی آئی کے کارکنان پانامہ چوروں کے احتساب تک چین سے نہیں بیٹھے گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات