ڈینئل ریڈکلف فلم میں منشیات کے سمگلر کا کردار ادا کریں گے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:17

ڈینئل ریڈکلف فلم میں منشیات کے سمگلر کا کردار ادا کریں گے
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ہالی وڈ اداکار ڈینئل ریڈکلف فلم میں منشیات کے سمگلر کا کردار ادا کریں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق اداکار ڈینئل ریڈکلف آنیوالی فلم بیسٹس آف برڈن میں منشیات کے سمگلر کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس فلم کی ہدایات سویڈن فلمساز جیسپرگانسلانڈ خود دے رہے ہیں۔یہ فلم ایک پائلٹ کی کہانی پرمبنی ہے جو منشیات کے ایک کارٹل کیلئے کام کرتا ہے۔فلم جلدسلورسکرین کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :