نصیرالدین شاہ کی فلمسازوں اورسینیما مالکان کو دھمکیاں دینے پر انتہاپسند وں پر شدید تنقید

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:17

نصیرالدین شاہ کی فلمسازوں اورسینیما مالکان کو دھمکیاں دینے پر انتہاپسند ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے فلمسازوں اورسینیما مالکان کو دھمکیاں دینے پر انتہاپسند ہندووں کی تنظیم مہاراشٹرا نونیرمان سینا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے شدت پسند ہندووں کی جانب سے دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ فلمساز اورفلمی صنعت انتہاپسندوں کیلئے ایک آسان ہدف ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کی حمایت کی اورکہاکہ انتہاپسند فلم اورفلم ساز کو ہدف بناکر جو تسکین حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ فلم دیکھ کر وہ کہیں زیادہ محظوظ ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع نہیں ہوئے٬دونوں ممالک نے ایک دوسرے کیلئے سرحدیں بند نہیں کیں نہ ہی دونوں ممالک کے درمیان حالت جنگ ہے ایسے میں اس طرزعمل کا مظاہرہ سمجھ سے بالا تر ہے۔انہوں نے کہاکہ فن کار صرف محبت کا پیغام دیتے ہیں اورفنکاروں کو دھمکیاں دینا اوران پر پابندی لگانا تکلیف دہ امر ہے۔