حکومت جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام پر یقین رکھتی ہے٬ ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:12

سرگودھا۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) حکومت جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام پر یقین رکھتی ہے ۔٬مختلف قومی معاملات پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کئے جا رہے ہیں۔حکومت توانائی کے بحران سے نجات دلانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پرکام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے چک نمبر 122جنوبی اور چک نمبر 125جنوبی میں سوئی گیس کے منصوبوں کے افتتاح کے بعد اہل دیہہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن 2013میں کیے ہوئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے اور انشاء اللہ ان دونوں چکوک میں 120دنوں میں گیس کنکشن کر دئیے جائیں گے اور ہر گھر میں گیس سے چولیے جلیں گے ۔ انہوں نے مز ید کہا کہ ورثے میں ملنے والے مسائل کو (ن) لیگ کی حکومت ہر صورت حل کرے گی ٬ہمارا نصب العین عوام کی خدمت ہے۔ اور عوامی خدمت ہم کرتے رہیں انہوں نے کہا کہ شاہین آباد کی اس یونین کونسل کو ماڈل یونین کونسل بنائیں گے جون 2017سے پہلے سڑکیں٬ سولنگ کے کام بھی مکمل کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :