اہلکار کسی بھی عدالت کی آنکھ وکان ہو تاہے٬ سیشن جج

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:12

سرگودھا۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودہا محمد عبدالناصر نے کہا ہے کہ اہلکار کسی بھی عدالت کی آنکھ وکان ہو تاہے ۔ اگر وہ ایماندار ہوگا توعدالت کی نیک نامی ہو گی او راگر ان کا کردار مشکوک ہو گا تو عدالت کے وقار پر بھی حرف آئے گا ۔ ایماندار ملازمین کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جبکہ کرپٹ ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔

اس امر کا اظہار انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد اکرم او رنائب قاصد محمد ربنواز کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں سینئر سول جج مظفر نواز ملک کے علاوہ عدالتی اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہاکہ لاہو رہائیکورٹ کی 150 سالہ تقریبات کا اگلے ماہ سے آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

ان تقریبات میں ایک شام عدالتی اہلکاروں کے ساتھ بھی منائی جائے گی جو ان ملازمین کی صلاحیتوں کا اعتراف کرناہے ۔ انہوں نے ماتحت ملازمین پر زور دیاکہ وہ ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں تاکہ سائلین کو انصاف فراہم کرنے میں آسانی ہو ۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد اکرم کو اپنی سربراہی میں گزری سنہری یادوں سے بھی آگاہ کیا ۔ سیشن جج نے کہاکہ چوہدری محمد اکرم ایک ایماندار او رفرض شناس سپرنٹنڈ نٹ تھے جنہوں نے درجہ چہارم سے سروس کا آغاز کر کے اپنی محنت اور ایمانداری سے سپرنٹنڈنٹ جیسا اعلیٰ عہدہ حاصل کیا ۔

دیگر عدالتی اہلکاروں کو بھی ان کی زندگی کو مشعل راہ بنانا چاہیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سول جج مظفر نواز ملک نے سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد اکرم اور نائب قاصد محمد نواز کی آئندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔تقریب سے سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمداکرم نے خطاب کرتے ہوئے اپنے 40سالہ دور کو یاد کیا ۔ ان کاکہناتھا کہ ملتان سے سروس کا آغاز کر کے پنجاب کے تقریبا تمام بڑے شہروں میں کام کرنے کاموقع ملا لیکن سرگودہا میں گزرے ہوئے وقت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔

انہوں نے ملازمت کے اختتام او رساتھیوں کی طرف سے شاندار تقریب کے اختتام پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔تقریب سے محمد ربنواز نائب قاصد نے بھی خطاب کرتے ہوئے افسران بالا او ردیگر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا ۔ بعدازاں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو تحائف دے کر رخصت کیاگیا۔