چیئرمین پیف قمرالاسلام کا جعلساز کے خلاف کارروائی کا حکم

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء)چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن انجینئر قمرالاسلام راجہ نے جعلسازکے خلاف درخواست دہندہ کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق مسمی مشتاق احمد نے المرسلین پبلک مڈل سکول کی مالکہ سلمی بی بی کے خلاف درخواست دی کہ اس کی رجسٹریشن جعلی ہے۔

(جاری ہے)

سکول مالک کی اپیل پر دوران سماعت ریکارڈ کی چھان بین سے یہ ثابت ہو گیا کہ مشتاق احمد ولد سید رحیم بخش سکنہ بستی حیدر شاہ والامونڈکا ضلع مظفر گڑھ نے سازش کرکے پہلے جعلی رجسٹریشن بنائی اور سکول مالک کی طرف سے پنجاب ایجوکیشن فاوئڈیشن میں جمع کروانے کے بعد خود ہی شکایت کر دی۔

جعلسازی ثابت ہونے پر چیئرمین پیف قمرالاسلام راجہ نے مبینہ جعلساز کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ گلبرگ میں مقدمہ درج کروانے کے ساتھ ساتھ سکول کی بحالی کا حکم جاری کر دیا ہے۔