اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام دو روزہ ہفتہ وار بک بازار اختتام پذیر ہوگیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستان اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام دو روزہ ہفتہ وار بک بازار ہفتے کو اختتام پذیر ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو روزہ بک بازار کا آغاز جمعہ کو ہوا تھا ٬ راولپنڈی اور اسلام آباد سے بک سیلز نے یہاں اپنے سٹالز لگائے ٬ بک بازار نو بجے صبح سے رات سات بجے تک جاری رہا ۔ جہاں پر بڑی تعداد میں مختلف موضوعات پر کتابیں رکھی گئیں تھیں ۔