یو نیورسٹی آف سرگودھااور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے کانفرنس 25اکتوبر کو ہو گی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 15:14

․ سرگودھا۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) یو نیورسٹی آف سرگودھا میں پہلی انٹرنیشنل کانفرنس ایم بی اے ہال میں 25اکتوبر کو منعقد ہوں گی ۔یہ کانفرنس یونیورسٹی آف سرگودھا اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

ڈین فیکلٹی آف سوشل اینڈ بیہوریل سائنسز پروفیسر ڈاکٹرمیاں غلام یاسین کے مطابق اس کانفرنس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر محمد ظہور الحسن ڈوگر ہوں گے جب کہ مہمان اعزاز چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن٬ پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین(ستارہ امتیاز) ہوں گے۔

اس کانفرنس میں بڑی تعداد میںقومی اور بین الاقوامی ماہرین تعلیم اور پاکستان بھر سے سوشل سائنٹسٹ شرکت کریں گے اور اپنے ریسرچ مقالہ جات پڑھیں گے۔

متعلقہ عنوان :