جاز نے وارد کسٹمرز کے لیے نئے آن نیٹ پیکیجز کا اعلان کر دیا

انضمام کے بعد کیے جانیوالے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے٬پانچ کروڑ کسمٹرز کو فائدہ پہنچے گا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 14:13

جاز نے وارد کسٹمرز کے لیے نئے آن نیٹ پیکیجز کا اعلان کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء)جاز نے اپنے نئے اورمعززکسٹمرزکے لیے زبردست آفرز متعارف کرنے کے عزم کے تحت نئے آن نیٹ پیکیجزکا اعلان کر دیا۔ نئے پورٹ فولیو میں دو پری پیڈ بنڈلز اور تین پوسٹ پیڈ ٹیرف پلانز شامل ہیں جن کے تحت جاز-وارد کے درمیان رابطہ کو آن نیٹ ٹریفک تصور کیا جائے گا۔یہ پیکیجز جاز اور وارد دونوں کسٹمرز کے لیے ایک ہی قیمت میں اور انتخاب کی آزادی کے میکانزم کے ساتھ دستیاب ہوں گے تاکہ دونوں کسٹمرز کو ایک جیسی سہولتیں مل سکیں۔

ان نئے پیکیجز سے پانچ کروڑ سے زائد کسٹمرز کو فائدہ پہنچے گا اور جاز اور وارد نمبروں پر آن نیٹ کے طور پر رابطہ کر سکیں گے۔ پری پیڈ کسٹمرزبالترتیب 13/-روپے اور120/-روپے کے روزانہ اور ہفتہ وار بنڈلز میں سے انتخاب کر سکیں گے جبکہ پوسٹ پیڈ کسٹمرز تین مختلف پیکیجز J-300٬ J-600 اورJ-999 سے فائدہ اٹھا سکیں گے جن کی قیمت بالترتیب 359/-روپے٬717/-روپے اور 1,194/-روپے ہو گی۔

(جاری ہے)

ہر پیکیج میں اضافی آن نیٹ اور آف نیٹ منٹس دئیے جائیں گے اور مختلف قیمتوں پر زبردست ڈیٹا اور ایس ایم ایس بنڈلز بھی شامل ہوں گے۔نئے پیکیجز کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے موبی لنک کے چیف مارکیٹنگ آفیسر٬ آصف عزیز نے کہا٬’’ ہم ٹیلی کام کے مقامی منظرنامے کو نئے سرے سے ترتیب دے رہے ہیں۔ ہم پلان کرنے٬ ترقی دینے اور منفرد و پرکشش آفرز کے لیے اپنے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں تاکہ معزز کسٹمرز کی بڑھتی ہوئی توقعات پر پورا اتر سکیں۔

وارد کسٹمرز کو جاز فیملی میں خوش آمدید کہنے کا یہ ہمارا انداز ہے اورمستقبل میں مزید ہم آہنگی کی علامت ہے۔گزشتہ سال نومبر میں ومپل کام نے گلوبل ٹیلی کام ہولڈنگ ٬ وارد ٹیلی کام پاکستان اور بینک الفلاح (حصص یافتگان دبئی گروپ) کے انضمام کا اعلان کیا تھا۔ اس انضمام کے بعد موبی لنک اور وارد پاکستان میں 2G٬3G اور ایل ٹی ای سروس فراہم کرنے والے ممتاز ادارے بن گئے ہیں جو پورے ملک میں اعلیٰ معیار کی وائس اور ڈیٹا کوریج ٬ تیز تر ڈاؤن لوڈ اور عوام کو پروڈکٹس اور سروسز کا وسیع تر پورٹ فولیو پیش کرتے ہیں۔