لائنز ایریا ری ڈویلپمنٹ پروجیکٹ میں 1200 پلاٹوں کی چائنا کٹنگ ٬ْ سابق کمشنر کراچی روشن شیخ کا بیان قلمبند

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 13:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) کراچی کی احتساب عدالت میں لائنز ایریا ری ڈویلپمنٹ پروجیکٹ میں 1200 پلاٹوں کی چائنا کٹنگ سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق کمشنر کراچی روشن شیخ کا بیان قلم بند کیا گیاجبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی ٬ْکیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بدر جمیل مندرو کے خلاف سپلمنٹری ریفرنس دائر کردیا جس میں ایڈیشنل سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز عنایت اللہ بھرگڑی کو بھی ملزم نامزد کیا گیافرید احمد یوسفانی و دیگر پر بھی پروجیکٹ میں 1200 پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کا الزام ہے۔دیگر ملزمان میں ڈپٹی ڈائریکٹر فرید نسیم٬ شاہد عمر٬ایڈشنل ڈائریکٹر عطا عباس اورراشد نسیم و دیگر شامل ہیں۔نیب نے ملزمان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :