آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے ٬ْمحکمہ موسمیات

مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 13:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

متعلقہ عنوان :