ہماری گرد ن تو کٹ سکتی ہے عوام سے دھوکہ نہیں کرسکتے‘ میاں عرفان دولتانہ

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 12:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ملک کے عوام نے ہم اپنی خدمت کی جوذمہ داری دی ہے وہ ہر صورت ا دا کرتے رہیں گے ٬ہماری گرد ن تو کٹ سکتی ہے عوام سے دھوکہ نہیں کرسکتے٬وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت اور رہنمائی میں عوام کی مایوسیوں اور محرمیوں کو خوشیوں میں بدلنا ہے اور اس عظیم مقصد کے حصول کیلئے ہم سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ9سال تک ملک پر قا بض رہنے والے ڈکٹیٹر نے بھا شا ڈیم کے لئے کچھ نہ کیا اور اس منصوبے کے سنگ بنیاد کا ڈراما رچا کر قوم کو گمراہ کیا جبکہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی حکومت نے بھاشا او رداسوڈیم کے لئے حقیقی طو رپر اقدامات کئے ٬ان دونوں منصوبوں کے لئے خطیر فنڈز رکھے اور ان منصوبوں کے لئے اراضی کے حصول کا عمل جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ غریب عوام کو مزید اندھیروں میں رکھنے کی بجائے ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرور ت ہے۔ قوم سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے ٬تنقید کرنے والے بتائیں کہ انہوں نے قوم کے لئے کیا کچھ کیا ہے ۔