گارڈینز آف گلیکسی کا نیا ٹریلر اور آفیشل پوسٹر شائقین میں مقبول

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 12:38

گارڈینز آف گلیکسی کا نیا ٹریلر اور آفیشل پوسٹر شائقین میں مقبول
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ہالی ووڈ کی مشہور فلم گارڈینز ا?ف گلیکسی کے سیکوئل کا ا?فیشل پوسٹر اور نیا ٹریلر جاری کردیا گیا جس نے آتے ہی انٹرنیٹ صارفین کو اپنی گرفت میں لے لیا٬ مارویل کے ان سپر ہیروز کی فلم 25 اپریل 2017ء میں ریلیز ہوگی۔

(جاری ہے)

مارویل کے سپر ہیروز ایک بار پھر اپنی مافوق الفطرت قوتوں کے ذریعے تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہیں٬ فلم کے آفیشل پوسٹر اور نئے ٹریلر نے فلموں کے شائقین کو انہیں دیکھنے پر مجبور کردیا۔فلم کا پوسٹر اور ٹیزر ٹریلر انٹرنیٹ پر انتہائی سرعت سے مقبولیت حاصل کررہا ہے جس سے اندازہ ہورہا ہے کہ لوگوں کو اس فلم کے سیکوئل میں کتنی دلچسپی ہے اور انہیں اس فلم کی آمد کا کتنی بے چینی سے انتظار ہے۔