بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت نے آخر کار اپنے’ ’گندے ماضی ‘‘سے پردہ اٹھادیا ہے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 12:38

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت نے آخر کار اپنے’ ’گندے ماضی ‘‘سے پردہ ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت نے آخر اپنے ’گندے ماضی ‘سے پردہ اٹھادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منعقدہ ایک تقریب کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ بہت زیادہ سست اور نہانے سے نفرت کرتی تھیں۔انہوں نے کہاکہ میری اس گندی عادت سے میرے والدین اکتا چکے تھا۔ ایمانداری کا تقاضایہ کہ میری زندگی کے اس دور میں کچھ بھی اچھا نہیں گزرا تھا۔

(جاری ہے)

میں نے دوست نہیں بنائے ٬ نہ ہی مجھے مواقع میسر آئے۔اداکارہ نے کہاکہ اس کے بعد میں نے عناصر ٬ مرکب اور توانائیوں کا مطالعہ کیا جس کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ توانائی کی تین اقسام ہیں ٬ان میں سے ایک سب سے اعلیٰ صفائی پسند ہونا ہے ٬یہی سچ ہے۔کنگنا نے مزید کہاکہ اب میں روزانہ نہاتی اورصاف ستھری رہتی ہوں۔گزشتہ 12برسوں سے گندی نہیں رہی ہوں۔واضح رہے کہ کنگنا کو اگلی فلم ’’رنگون ‘‘کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :