روحانی سکون کے لئے اولیائے کرام کے مزارات مبارک پر حاضری دیتی ہوں‘ اداکارہ شیبا رانی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 12:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) اداکارہ شیبا رانی نے کہا ہے کہ روحانی سکون کے لئے اولیائے کرام کے مزارات مبارک پر حاضری دیتی ہوں اگر ہم ان ہستیوں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو ہماری دنیا وی مشکلات میں کمی ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

گفتگو کرتے اداکارہ نے کہا کہ بچپن میں ہی والدہ کے ہمراہ بزرگ ہستیوں کے مزارات پر جا کر دعا ئیں مانگا کرتی تھیں اور یہ سلسلہ آج بھی بر قرار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابیوں کے پیچھے میری فیملی کی دعاں کا بڑا عمل دخل ہے اگر میری مجھے سپورٹ اور رہنمائی نہ دیتیں شاید میں کبھی بھی موجودہ مقام تک نہ پہنچ سکتی۔