شوبز چھوڑنے کا سوچا بھی نہیں ‘جو ہوں شوبز کی وجہ سے ہوں ‘میگھا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 12:30

شوبز چھوڑنے کا سوچا بھی نہیں ‘جو ہوں شوبز کی وجہ سے ہوں ‘میگھا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) فلم سٹار میگھا نے کہا ہے کہ میں نے شوبز چھوڑنے کا کبھی سوچا تک نہیں‘میں جو بھی ہوں شوبز کی وجہ سے ہوں بہت جلد پاکستان واپس آکر دوبارہ شوبز سر گر میاں شروع کر وں گی ‘میرے شوبز سے الگ ہونے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

آئی این پی سے گفتگو میں فلم سٹار میگھا نے کہا میں نے کبھی شوبز میں وقت کا ضائع کر نے کی بات نہیں کی بلکہ میں اگر پوری دنیا گھوم چکی ہوں اور اللہ تعالیٰ نے مجھے آرام دہ زندگی دی ہے اور میں اپنی زندگی کی ہر خواہش پوری کر ر ہی ہوں تو یہ سب مجھے شوبز کی وجہ سے ہی ملا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں کسی کو بھی کوئی نیوز لگانے سے پہلے مجھ سے ضرور پوچھ لینا چاہیے میں بہت جلد پاکستان آکر ایک بار پھر شوبز سر گر میوں میں حصہ لوں گی ۔

متعلقہ عنوان :