اعلیٰ اخلاق کا حامل شخص زندگی کے ہر موڑ پر کامیاب رہتا ہے ‘ فلمسٹار ثناء

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 12:22

اعلیٰ اخلاق کا حامل شخص زندگی کے ہر موڑ پر کامیاب رہتا ہے ‘ فلمسٹار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ اچھے دوست کسی سرمائے سے کم نہیں ہوتے ٬اعلیٰ اخلاق کا حامل شخص زندگی کے ہر موڑ پر کامیاب رہتا ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیابی ازدواجی زندگی گزارنے کے لئے دوسروں کا احترام کرنا انتہائی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

میری نظر میں زندگی اور درندگی میں بڑا فرق ہے ٬ زندگی شخص کو ایک بار ملتی ہے ہمیں محبت اور بھائی چارے کو عام کرنا ہو گا اور کوئی ایسی بات یا ایسا عمل ہرگز نہیں کرنا چاہیے جس سے کسی کی دل آزاری ہو ۔

انہوں نے کہا کہ اچھے دوست کسی سرمائے سے کم نہیں ہوتے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ زندگی خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے اس لیے ہمیں چھوٹوں اور بڑوں سب سے محبت اور شفقت سے پیش آنا چاہیے ۔