نئے چہروں کو زیادہ سے زیادہ پرموٹ کیا جانا چاہیے ‘ ماورا حسین

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 12:22

نئے چہروں کو زیادہ سے زیادہ پرموٹ کیا جانا چاہیے ‘ ماورا حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل ماورا حسین نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت افراد ہی انڈسٹری کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتے ہیں ٬ٹی وی فنکاروں کا فلموں کی طرف رخ کرنا خوش آئند ہے ٬ نئے چہروں کو زیادہ سے زیادہ پرموٹ کیا جانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فنکار کسی ایک میڈیم کا نہیں ہوتا ٬ ٹی وی فنکاروں کا فلموں کی طرف رخ کرنے سے ایک نئی جدت آئے گی ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ نئے چہروں کو زیادہ سے زیادہ پرموٹ کیا جائے ۔ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت افراد ہی انڈسٹری کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نئے ٹیلنٹ کے اعتماد میں اضافہ کیا جائے اور تمام اچھے پراجیکٹس میں نوجوانوں کو شامل کیا جائے تاکہ نئی جدت کو متعارت کروایا جا سکے ۔