پروڈیوسر صرف اپنے مفاد کو مد نظر رکھتے ہیں ٬اسی وجہ سے اسٹیج ڈرامہ زوال پذیر ہو رہا ہے‘ اداکارہ نرما

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 12:22

پروڈیوسر صرف اپنے مفاد کو مد نظر رکھتے ہیں ٬اسی وجہ سے اسٹیج ڈرامہ زوال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ پروڈیوسر صرف اپنے مفاد کو مد نظر رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے اسٹیج ڈرامہ زوال پذیر ہو رہا ہے ٬فلموں اور اسٹیج ڈرامے میں کام اپنی مرضی سے کرتی ہوں ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ گروپ بندی نے اسٹیج ڈرامے کو بربادی کی طرف دھکیل دیا ہے ٬ جب تک گروپ بندیاں ہیں اسٹیج ڈرامہ آہستہ آہستہ اپنی مقبولیت کھو دے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں صرف ایک مخصوص اداکار پر سپر سٹار کا لیبل لگا کر اسی کے ڈرامے پسند کئے جاتے ہیںجبکہ ہمارے پاس ایک سے بڑھ کر ایک باصلاحیت اور خوبصورت فنکار موجود ہے مگر ڈرامہ پروڈیوسر صرف اپنے مفاد کو مد نظر رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے ڈرامہ زوال پذیر ہو گا ۔ اداکارہ نرما نے کہا کہ فلموں اور اسٹیج ڈرامے میں کام اپنی مرضی سے کرتی ہوں لیکن موجودہ حالات سب کے سامنے ہیں جس پر کوئی بھی تبصرہ کرنا بے معنی ہے۔