سری دیوی کی نئی فلم ’موم‘ پاکستانی فنکاروں پرپابندی کے باعث التوا کا شکار ہوگئی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 11:59

سری دیوی کی نئی فلم ’موم‘ پاکستانی فنکاروں پرپابندی کے باعث التوا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی نئی آنیوالی فلم ’موم‘ پاکستانی فنکاروں پرپابندی کے باعث التوا کا شکار ہوگئی۔

(جاری ہے)

کئی نامور فلمسازوں اور ہدایتکاروں کی فلموں میں پاکستانی فنکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے جس کے باعث کئی فلموں کی شوٹنگ بھی جاری ہیں لیکن اب بھارتی پروڈیوسر ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کا فیصلہ خود بالی ووڈ کیلئے ڈراؤنا خواب بنتا جارہا ہے اوربڑے بڑے اداکاروں کی فلمیں رک گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی 4 سال کے وقفے کے بعد فلم ’موم‘ سے فلم نگری میں واپسی کررہی ہیں اور فلم میں پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں لیکن پاکستانی فنکاروں کے فلموں میں کام کرنے پر پابندی کا فیصلہ خود بھارتی فلم نگری کو بھاری پڑ رہا ہے جس کے باعث اب فلم ’موم‘ کی شوٹنگ غیر معینہ مدت تک روک دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :