مردان٬ دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد کی کار پر فائرنگ ٬ 4 افراد جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے٬ ایس ایس پی آپریشنز کی واقعہ کی تصدیق

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 11:35

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) مردان کے علاقے چمرنگ موڑ میں دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کار میں سوار 4 افراد عدالت میں پیشی کے لئے جا رہے تھے کہ مردان کے علاقے چمرنگ میں مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بابر٬ شیر امان٬ گل بہادر اور مہربان خان کے ناموں سے ہوئی ۔ ایس ایس پی آپریشنز نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :