لاہور ٬پنجاب کے مختلف مقامات پر688ٹریفک حادثات٬ 555افراد شدید زخمی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 11:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز688ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں555افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جبکہ220افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران12افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 303 ڈرائیور18 کم عمرڈرائیور٬368مسافراور116پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ124ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں٬ جن میں صوبائی درالحکومت114متاثرین کے ساتھ پہلے ٬فیصل آباد62حادثات میں74متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ38 حادثات میں40متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل787متاثرین میں640مرد اور147خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں107افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور486افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 194 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں572موٹر سائیکلز٬101آٹو رکشے٬85 موٹر کاریں٬43مسافربسیں٬15ٹرک اور75 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :