لاہور٬مانگا منڈی میں تیز رفتار کار الٹنے سے ڈرائیور ہلاک ٬3افراد شدید زخمی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 11:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) مانگا منڈی کے علاقے میں تیز رفتار کار کاٹائر پھٹنے کے نتیجے میں الٹ گئی ڈرائیور ہلاک جبکہ 3افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مانگا منڈی کے علاقے شامکے بھٹیاں کے قریب تیز رفتار کار کا ٹائر پھٹ گیا اور کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اسلم موقع پر جاں بحق جبکہ 3افرادسلیم٬ الطاف اور بوٹا شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :