لاہور ٬ہربنس پورہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے نوجوان جانبحق

ڈرائیور ٹریکٹر چھوڑ کر فرار

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 11:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) ہربنس پورہ کے علاقے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے نوجوان کو کچل کر مار ڈالا جبکہ ڈرائیور ٹریکٹر چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گوالمنڈی کا رہائشی 30سالہ بابر علی ہربنس پورہ کے علاقے کے قریب اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سے کچل دیا جس کے نتیجے میں بابر موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور ٹرالی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے لیا اور ٹر یکٹر ڈرائیو ر کے خلا ف مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :