دوسرا ٹیسٹ ،یونس خان نے ”ڈان “ کا ریکارڈ توڑ ڈالا

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اکتوبر 2016 23:40

دوسرا ٹیسٹ ،یونس خان نے ”ڈان “ کا ریکارڈ توڑ ڈالا

ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اکتوبر۔2016ء ) قومی ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان نے عظیم آسٹریلوی کھلاڑی سر ڈان بریڈمین کا نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے بغیر لگاتار سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ ڈالا ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے یونس خان نے بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد اپنی سابقہ فارم کا سلسلہ وہیں سے جوڑا اور ایک اور سنچری سکور کی،اس سنچری کے ساتھ ہی وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے بغیر لگاتار31 سنچریاں بنا چکے ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کامیاب اور مایہ ناز بلے باز سر ڈان بریڈ مین کے پاس تھا جو اپنے کیریئر کی تمام 29 سنچریوں تک کبھی نروس نائنٹیز کا شکار نہیں ہوئے ۔