کوئی شہر بند کسی صورت بند نہیںہوگا اور نہ ہی کرنے دیا جائے گا‘خواجہ سعد رفیق

سازشیں کرنیوالے پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب بھی ناکام ہوں گے ‘وفاقی وزیر ریلوے کا تقریب سے خطاب

جمعہ 21 اکتوبر 2016 23:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کوئی شہر بند کسی صورت بند نہیںہوگا اور نہ ہی کرنے دیا جائے گا ٬سازشیں کرنیوالے پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب بھی ناکام ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ایک مارکیٹنگ کمپنی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئی شہر بند کسی صورت بند نہیںہوگا اور نہ ہی کرنے دیا جائے گا ٬ حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے کا ہر کسی کو حق حاصل ہے لیکن شہر بند کرنے کا حق کسی کو حاصل نہیں ٬حکومت کہ ذمہ داری ہے کہ وہ دارلخلا فے کی حفاظت کو یقینی بنائے اور حکومت وفاقی دارالحکومت کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔ سیاست کو سیاست کی حد تک ہی رکھا جائے تو بہتر ہے ٬ احتجاج کی سیاست کرنیوالوں کو اس بات کا ادارک ہونا چاہیے کہ اس ملک میں 46ار ب ڈالر کی سرمایہ کا ری آرہی ہے اس میں رکاوٹ بننے کی کوشش نہ کریں ۔ چاہے جتنی بھی رکاوٹیں آئیں ٬ انشاء اللہ اپنی نسلوں کو ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان دے کر جائیں گے۔سازشیں کرنیوالے پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب بھی ناکام ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :