پشاور٬ذیلی کمیٹی آف سینٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:34

پشاور۔21اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) ذیلی کمیٹی آف سینٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی کمیونیکیشن کا ایک اجلاس جمعہ کے روز فاٹا سکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سنیٹر تاج محمد آفریدی نے کی۔ اجلاس میں سینٹر شبلی فراز ٬ سینٹر غوث محمد خان نیازی ٬ ایڈیشنل سیکرٹری منسٹری آف انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد آفتاب ٬ سیکٹری لا ء اینڈ آرڈر فاٹا ٬ یونیورسل سروس فنڈ کے چیف ایکزیٹیو آفیسر فیصل سلطان ٬ خیبر ٬باجوڑ ٬ مومند ایجنسیوں کے پولیٹیکل آفسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری لاء اینڈ آرڈر فاٹا اور یونیورسل سروس فنڈ کے چیف ایکزیکٹیو افیسر نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں فاٹا کے دور دراز علاقوں کو 2Gاور 3G سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سروس کی فراہمی کے لئے فاٹا کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اور عنقریب اس سلسلے میں کام مکمل کیا جائیگا۔ چیئرمین کمیٹی نے 2Gاور 3Gموبائیل سروس کی فراہمی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد از جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔سیکرٹری لاء اینڈ آرڈر فاٹانے قائمہ کمیٹی کو اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :