یونائیٹڈنیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے وفد کی ڈائریکٹرہیومن رائٹس خیبرپختونخواسے ملاقات

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:34

پشاور۔21اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء)یونائیٹڈنیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کی وفدنے ڈائریکٹرہیومن رائٹس خیبرپختونخوامحمدفرل ثقلین سے جمعرات کے روزملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈی سنٹرالائزیشن پروگرام اورلوکل گورننس پراجیکٹ کی سپیشلسٹ مس ندجاوونشے صوبہ خیبرپختونخوامیںانسانی حقوق کے حوالے سے تفصیلی گفت وشنیدکی اورصوبہ خیبرپختونخوامیںانسانی حقوق کی فراہمی میںکے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔

ڈائریکٹرہیومن رائٹس فرل ثقلین نے مس ندجاوونشے کوصوبے میںانسانی حقوق اورڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔ اس موقع پرپروگرامزسپیشلسٹ مس ندجاوونشے نے ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس کے کردارمیں مزیداستحکام و ترقی کیلئے ہرممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔