کینیڈا کی پارلیمنٹ کے وفد کی کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم سے ملاقات

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) کینیڈا کی پارلیمنٹ کے ایک وفد نے گذشتہ روز کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم سے ملاقات کی۔ وفد میں سینیٹر سلمیٰ عطاء الله جان٬ ممبر پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد اور اقراء خالد شامل تھیں۔

(جاری ہے)

ہائی کمشنر نے وفد کو پاکستان اور خطہ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور وفد کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی٬ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے معیشت کے استحکام کیلئے سماجی و اقتصادی اصلاحات کی ہیں٬ ٹیکس اصلاحات کے نتیجہ میں ٹیکس کا دائرہ وسیع ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :