اسمگلنگ کے الزام میں پی آئی اے ایئرہوسٹس کو نوکری سےنکال دیا گیا، ایئرہوسٹس کے قبضے سے 7 موبائل برآمد کیے گئے تھے

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:08

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اکتوبر2016ء) اسمگلنگ کے الزام میں پی آئی اے ایئرہوسٹس کو نوکری سےنکال دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق تحقیقات مکمل کرنے کے بعد پی آئی اے کی ایک ایئرہوسٹس کو اسمگلنگ کے الزام میں نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ائیرہوسٹس کے قبضے سے 7 موبائل برآمد کیے گئے تھے جس کے بعد ان کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا تھا۔ ان انکوائری مکمل ہونے کے بعد ان کی سزا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :