باباعبدالسبحان قادریؒ کے عرس کا اجتماع آج شاہ فیصل میں ہوگا

ڈاکٹراشرف آصف جلالی٬ مظفرحسین شاہ ودیگر خطاب اورمفتی غلام نبی فخری٬ مفتی محمدجان نعیمی سمیت علماء ومشائخ بڑی تعدادمیں شرکت کریں گے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) پیر طریقت٬ رہبرشریعت٬ غوث الزمان٬ قدوة الاولیاء٬مفتی ابن مفتی باباعبدالسبحان القادری ؒ کا عظیم الشان عرس مبارک وجلسہء دستارفضیلت آج مورخہ 22٬اکتوبر2016ء بروزہفتہ بعدنمازمغرب دارالعلوم قادریہ سبحانیہ شاہ فیصل کالونی ۔5کراچی میںجمعیت علماء پاکستان کے نائب صدر مفتی محمدعبدالعلیم قادری کے زیرسرپرستی اور مفتی غلام نبی فخری کے زیرصدارت ہوگا٬ جس سے چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ٬کنزالعلماء ڈاکٹر علامہ محمداشرف آصف جلالی اور پیر مفتی سید مظفرحسین شاہ قادری خصوصی خطاب کریں گے جبکہ زینت محفل مفتیء اعظم سندھ صاحبزادہ محمدجان نعیمی ہوں گے۔

اجتماع کا آغازمفتی عبدالباسط قادری تلاوت کلام پاک سے کریں گے جبکہ الحاج حافظ فضل عظیم قادری٬ الحاج غلام مصطفیٰ قادری٬ الحاج محمدساجد قادری٬ الحاج محمدآصف عطاری٬ الحاج محمدرضوان قادری ہدیہء نعت ومنقبت پیش کریں گے اور مفتی محمدشریف الحسنی نقابت کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عبدالغفارگوڈیل مرحوم اور خانزادہ نظام الدین مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی ہوگی۔ نائب مہتمم دارالعلوم قادریہ سبحانیہ علامہ محمدفیض الہادی قادری نے عشاقان رسولﷺ ومحبان اولیاء سے بھرپورشرکت کی اپیل کی ہے۔