پاک فوج نے فائرنگ سے کسی پاکستانی فوجی یارینجرزاہلکارکو نشانہ بنانے کا بھارتی دعویٰ مستردکردیا

بھارت نے شکرگڑھ سیکٹر پرفائرنگ کی جس کاپاکستانی رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا٬ڈی جی آئی ایس پی آر

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) ترجمان پاک فوج نے ورکنگ بائونڈری/لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے کسی پاکستانی فوجی یارینجرزاہلکارکو نشانہ بنانے کے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی رینجرز نے بھارتی فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ بائونڈری پر شکرگڑھ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاکستان رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا۔

بیان کے مطابق بھارتی فائرنگ سے پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے ورکنگ بائونڈری /لائن آف کنٹرول پر کسی پاکستانی فوجی یارینجرزاہلکارکو نشانہ بنانے یاشہید کرنے کابھارتی دعویٰ قطعی غلط ہے۔