Live Updates

تحریک انصاف کا 2 نومبر کے احتجاج کیلئے ٹاسک فورس کو سمارٹ فون فراہم کرنے کا فیصلہ

سمارٹ فونز کے ذریعے دھرنے کی صورتحال پر نظر سمیت حکومتی رکاوٹوں کا فوری حل نکالا جائے گا‘ذرائع تحریک انصاف

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:18

تحریک انصاف کا 2 نومبر کے احتجاج کیلئے ٹاسک فورس کو سمارٹ فون فراہم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کا 2 نومبر کے احتجاج کیلئے ٹاسک فورس کو سمارٹ فون فراہم کرنے کا فیصلہ٬ سمارٹ فونز کے ذریعے دھرنے کی صورتحال پر نظر سمیت حکومتی رکاوٹوں کا فوری حل نکالا جائے گا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اسلام آباد دھرنے کو ہر صورت کامیاب بنانے کیلئے نئی سے نئی حکمت عملی اپنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

نئی حکمت عملی کے تحت تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد دھرنے کے انتظامات کیلئے بنائی جانے والی ٹاسک فورس کو سمارٹ فون فراہم کرے گی سمارٹ فونز کے ذریع ے ا سلام آباد دھرنے کے شرکا٬ دھرنے کی صورتحال سمیت حکومتی رکاوٹوں کو بھی مانیٹر کیا جائے گا٬ تمام اضلاع میں ٹاسک فورس کمیٹیوں کے اراکین سکائپ کے ذریعے مرکزی مانیٹرنگ سیل سے رابطے میں رہیں گے تحریک انصاف کے مطابق براہ راست مانیٹرنگ کے ذریعے حکومتی رکاوٹوں کا فوری حل نکالا جاسکے گا۔ پہلے مرحلے میں دور دراز اضلاع کے لئے 100 سمارٹ فون دیئے جا رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات