سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے بعد آئی فون 7 کی بھی بیٹری پھٹنے کی شکایات موصول ہونے لگیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:30

سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے بعد آئی فون 7 کی بھی بیٹری پھٹنے کی شکایات موصول ..

سڈنی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اکتوبر2016ء) سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے بعد آئی فون 7 کی بھی بیٹری پھٹنے کی شکایات موصول ہونے لگی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورین الیکٹرانک کمپنی سام سنگ کے مشہور موبائل ماڈل گلیکسی نوٹ 7 کی بیٹری پھٹنے کی شکایات کے باعث کمپنی کو شدید شرمندگی اور نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تاہم اس قسم کی شکایات صرف گلیکسی نوٹ 7 تک ہی محدود نہ رہیں۔

اب مشہور آئی فون 7 موبائل فون کی بیٹری پھٹنے کی شکایات بھی موصول ہونے لگی ہیں۔ آسٹریلیا میں ایک شخص کا آئی فون 7 گاڑی میں اچانک پھٹ گیا جس کے باعث گاڑی آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ آسٹریلیا اور امریکہ میں بھی اسی قسم کے واقعات رونما ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تاہم تاحال ایپل کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔