غیر قانونی میڈیکل سٹور چلانے اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی ٬ڈپٹی کمشنر زیارت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:09

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء)ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل نے آفیسران کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی میڈیکل سٹور چلانے والے اور غیر قانونی ٬غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی ٬بغیر لائسنس کے میڈیکل چلانے والوں کے میڈیکل سٹور سیل کئے جائینگے٬جعلی ادویات فروخت کرنا ناقا بل معافی جرم ہے ٬وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات اور ہدایات کی روشنی میں سنجاوی اور زیارت میںجعلی ادویات اور اتائی ڈاکٹروں کے خلاف مکمل کریک ڈاون کریں گے٬ اس گھنا$نے کاروبار میں ملوث افراد کسی بھی ر عایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی٬طب کا پیشہ ایک مقدس پیشہ ہے اس سے وابستہ لوگ عوام کے لیے مسیحا کا کردار ادا کریں اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت سنجاوی اور زیارت میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریںگے۔

انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے اہلکار اپنی ڈیوٹیوں کو لگن اور ایمانداری سے ادا کریں ٬فرائض میں غفلت کرنے والے اہلکاروں کے خلا ف قانون کے مطابق کاروائی کریں گے ٬تعلیم اور صحت اہم شعبے ہیں ان دونوں شعبوں پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ٬ڈاکٹر قو م کے مسیحا ہیں وہ غریب اور لاچار مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسراٹھا نہ رکھیں اور صحت مند معاشرے کے قیام میں کردار ادا کریں کیونکہ ایک صحت مند ملک ٬صوبہ اور ضلع ہمار ی بقاء کا ضامن ہے۔