عطائی ڈاکٹرز اور جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد معاشرے کے لئے زہر قاتل ہیں ٬ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:09

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری٬ چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کی کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں٬ جعلی وغیرمعیاری ادویات فروخت کرنے والے میڈکل اسٹورز کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے جس میں تاحال متعدد ڈاکٹروں اور مختلف میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مارکر کر مالکان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ میڈیکل سٹورز بھی سیل کردیئے گئے ہیں لہٰذا اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ نے گذشتہ روز ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عطائی ڈاکٹر اور جعلی وغیرمعیاری ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد ہمارے معاشرے کے لئے زہر قاتل ہیں جو صرف اپنی ذاتی خواہشات اور دولت بڑھانے کی خاطر معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں جس کی انہیں کبھی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف نہ صرف کاروائی کی جائے گی بلکہ انہیں قانون کے دائرے میں لاکر کڑی سزائیں بھی دلوائی جائیں گی انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی پہلی ترجیحات میں امن وامان٬ صحت وتعلیم شامل ہے لہٰذا ان تمام شعبوں میں غفلت کے مرتکب افراد کو کبھی نہیں بخشا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی وغیرمعیاری ادویات کے گھنا$نے کاروبار میں ملوث افراد اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف مہم باقاعدگی سے جاری رہے گی تاحد یہ کہ ہمارے معاشرے سے اس برائی کا خاتمہ نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :