وزیراعلیٰ بلوچستان سے صوبائی مشیر سردار در محمد خان کی قیادت میں چیئرمین دکی میونسپل کمیٹی کی ملاقات

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:09

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے صوبائی مشیر صنعت و تجارت سردار در محمد خان ناصر کی قیادت میں چیئرمین دکی میونسپل کمیٹی فتح ناصر اور دیگر نے ملاقات کی٬ وفد نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقے کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کی درخواست کی٬ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کا ہر علاقہ انہیں بے حد عزیز ہے اور ان کی خواہش ہے کہ صوبہ بھر کے عوام اور علاقوں کو یکساں بنیادوں پر ترقی دی جائے٬ اس حوالے سے بلدیاتی اداروں کی مکمل فعالی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں٬ جبکہ بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی فنڈز میں بھی گذشتہ سال کے مقابلے میں دگنا اضافہ کیا گیا ہے٬ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بلدیاتی نمائندے بھی اپنے اپنے علاقوںکے مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے٬ حکومت ان کی سرپرستی جاری رکھے گی٬ انہوںنے اس موقع پر وفد کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :