وفاقی اکائیوں کی ترقی وخوشحالی سے ہی وفاق مستحکم ہوگا‘گورنر بلوچستان
جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:09
(جاری ہے)
انہوں نے اس امر کو اطمینان بخش قراردیا کہ ملک میں جمہوری عمل کا تسلسل برقرار ہے اور تمام مسائل ومشکلات باہمی افہام وتفہیم٬ مکالمے اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔
گورنر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہدای منصوبہ خطے میں غیرمعمولی ترقیاتی سرگرمیوں کا نقطہ آغاز ہے اور یقینی طور پر پاکستان اور بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا تاہم اس سلسلے میں مقامی آبادیوں کے تحفظات کو دور کیا جانا اور زیادہ سے زیادہ افراد کو اس سے مستفید کرنا ضروری ہے تاکہ صوبے کے تمام لوگ اس منصوبے کو اپناسکیں۔ انہوں نے آئین میں کی گئی اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو دیئے گئے اختیارات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام بہت پہلے ہونا چاہئے تھا تاہم اب بھی اس اقدام کے مثبت اور بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ گورنر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہماری آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے تاہم انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم خاص طورسے جدید تعلیم وہنر سے آراستہ کرکے اس قابل بنایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی توانائیاں ملک وقوم کی تعمیرو ترقی کے لئے بروئے کار لائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.