انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کل سے شروع ہونگے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کل ( ہفتہ ) سے شروع ہو ںگے ۔ اس سلسلہ میں تمام بورڈز نے امتحانی مراکز قائم کرنے سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔