نارنگ منڈی ‘زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص شدیدزخمی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:07

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) نارنگ منڈی کے نواحی گائوںگھچلی ورکاں میں زرعی زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔بتایاگیا ہے کہ فریقین میںزرعی زمین کاتنازعہ شدت اختیارکرچکاتھا گذشتہ روز فریقین میںفائرنگ ہوئی اورشدیدفائرنگ سے گائوںمیںخوف وہراس پھیل گیا لوگ گھروںمیںدبک گئے اور سفاک ملزمان نے مقتول کااسلحہ بھی چھین لیااور آزادانہ اندھادھندفائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :