ٹنڈوالہ یار سول ہسپتال کے گیٹ کے باہر سے گزنے والے گندے نالے سے نامعلوم کمسن بچے کی لاش برآمد

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:07

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء)ٹنڈوالہ یار سول ہسپتال کے گیٹ کے باہر سے گزنے والے گندے نالے سے نامعلوم کمسن بچے کی لاش برآمد لاش کئے دیر تک بار پڑی رہی پولیس کے پہنچنے کے بعد ہسپتال عملے نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی کمسن بچے کی لاش کو دیکھنے عوام کی بڑی تعداد سول ہسپتال پہنچ گئی اس سے قبل بھی ٹنڈوالہ یار کے مختلف علائقوں سے کمسن بچوں کی لاشین ملتی رہتی ہے لیکن انتظامیاں اب تک خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف عمل ہے واذیع رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف مقامات پر کچہرے کہ ڈہیڑوں اور گندے نالوں سے ایک سے زائد نومولود بچے اور بچیوں کی لاشیں مل چکی ہے اس عمل سے ٹنڈوالہ یار کے مذہبی حلقوں سمیت ہر آنکھ شرمسار دکھائی دی تھی اور ہر آنکھ ضلعی انتظامیہ کی جانب مبذول تھی لیکین انتظامیہ کی عدم کاروائی پر مذکورہ شہریوں کی آنکھوں کو مایوس کیا جسکہ بعد ایک مرتبہ پھر مذکورہ طرز کا واقعہ رونما ہوا ہے جو اس بات کی غمازی ہے کہ انتظامیہ خواب خرگوش کہ مزی لی رہی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی کاروائی کا نہ کرنا کسی بڑی خطرے کا پیش خیمہ ہے بلکہ ایک بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے ۔