پولیو موذی مرض ہے ٬ والدین نونہال بچوں کو پو لیو سے بچائو کے قطرے پلائیںاور ٹیکے لگوائیں٬ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:07

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر Iٹنڈوالہیار محترمہ مہوش قلبانی نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس سے بچائو کیلئے والدین پر یہ فرض عائد ہوتاہے کہ وہ اپنے نونہال بچوں کو پو لیو سے بچائو کے قطرے پلائیںاور ٹیکے لگوائیںتاکہ انہیں اس خطرناک بیماری سے بچایا جا سکے ٬یہ اپیل انہوں نے سول ہسپتال ٹنڈوالہیارمیں قومی پولیو مہم جو کہ 24اکتوبر 2016سے یکم نومبر 2016 تک جاری رہے گی ٬کے سلسلے میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے اور ٹیکا لگانے کے بعد پولیو سے بچائو کے متعلق اگاہی کیلئے نکا لی گئی واک جو کہ سول ہسپتال ٹنڈوالہیار سے ہوکر چمبڑ ناکہ تک اختتام پذیر ہوئی کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔

ا نہوں نے کہا کہ اس پولیو مہم میں محکمہ صحت کے مراکز اور فکس سائٹس منتخب کی گئی ہیں جہا ں پر والدین اپنے بچوں جن کی عمر دو سال سے کم ہو انہیں پولیو کے دو قطرے اور چار ماہ سے لیکر دو سال تک کے بچوں کو پولیو کے ٹیکے لگائیں تاکہ ان کے بچے اس خطرناک بیماری سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں۔

(جاری ہے)

پولیو واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر II علی محمد ببر٬ ڈے ایچ او ٹنڈوالہیار ڈاکٹر وسیم شیخ٬ فوکل پرسن برائے پولیو ڈاکٹر انور قادر میمن ٬ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو اسلام آباد ڈاکٹر ندیم شاہ ٬ ڈبلیو ا یچ او کی نمائندہ ڈاکٹر حنا٬ ڈاکٹر معین الدین ٬ ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات شفیق حسین میمن کے علاوہ محکمہ صحت کے پیرامیڈیکل اسٹاف سماجی تنظیمو ں کے نمائندوں٬ اسکول کے اساتذہ اور بچوں اور مقامی صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :