مناواں ‘گھوڑوں کی ریس پر جوالگانے کے الزام میں دو افراد گرفتار

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مناواں کے علاقے میں گھوڑوں کی ریس پر جوالگانے کے الزام پر دو افراد گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مناواں پارک میں صبح سویرے جب لوگ سیر کرنے اور واک کے لیے آئے ہوئے تھے تو چند افرادگھوڑوں کے ساتھ ریس لگا رہے تھے کہ اہل علاقہ نے 15پر کال چلا دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کردو افراد کو گھوڑوں سمیت گرفتار کر لیا۔