قائم مقا م سپیکر کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو کی طر ف سے بزرگ سیاسی رہنما بابا حید ر زمان کی کردار کشی کی مذمت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:01

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) قائم مقام سپیکرمرتضیٰ جاوید عباسی نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پر ویز خٹک کے حالیہ دورہ ہزارہ کے دوران حویلیاں بانڈی کے جلسے میں بزرگ سیاسی رہنما اور تحریک صوبہ ہزارہ کے سر براہ بابا حید ر زمان اور دیگر عوامی نمائندوں کی کردار کشی اور ان کی ذات پر بلا جواز تنقید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی نے عوامی نمائندوں کی کردار کشی کر کے اخلاقی اقدار کو پامال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابا حید ر زمان ایک بزرگ سیاست دان ہے اور سب ان کا احترام کرتے ہیں وزیر اعلی کی طر ف سے ان کی کردار کشی سمجھ سے بالا تر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اخلاقی اقدار کی پامالی پی ٹی آئی ٍؐ کی قیادت کا پر انا وطیر ا ہے اور اب وزیر اعلی بھی اسی روش پر چل پڑے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہزارہ ڈویژن مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور رہے گا٬ وزیر اعلی کے جھوٹے وعدوں اور اعلانات سے کوئی فر ق نہیں پڑنے والا انہوں نے کہا کہ 3سال قبل وزیر اعلی نے ایبٹ آباد کے نواحی علاقے میں اپنے جلسے میں 2کڑور مقامی روڈوں ایک کڑور واٹر سپلائی سکیموں ایک بی ایچ یو بنانے اور بگنوتر سے نتھیا گلی براستہ نملی میرا کے لیے 30کڑور روپوں کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک اس میں صرف دو کڑور روپے دیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے حالیہ اعلانات بھی ہوائی فائر ثابت ہونگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی طر ف سے پاک ۔چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مخالفت ان کی قومی تر قی سے وابستگی اور ہزارہ ڈویژن سے دشمنی نمایاںطور پر آیاں ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا سی پیک کا منصوبہ ملکی تر قی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی تکمیل سے ملک میں تر قی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ جھاری کس سے داسو تک ہزارہ ڈویژن سے گزرے گا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی ۔

متعلقہ عنوان :